وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کو منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے، لیکن خیبر پختونخوا میں ہم اسے اپنے منفرد طریقے سے منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ دن دو افراد کے درمیان منایا جاتا ہے، لیکن ہم اس دن کو پورے صوبے کے عوام کے ساتھ منائیں گے اور انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صحت کارڈ پروگرام کی اچھی مینجمنٹ کی بدولت سالانہ 11 ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے، جبکہ پہلے 10 سے 12 ارب روپے کی ادویات خریدی جاتی تھیں، جو اب صرف 5 ارب روپے میں حاصل کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *