سینئر صحافی زاہد گشکوری نے انکشاف کیا ہے کہ نیب بحریہ ٹاؤن کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع تخت پڑی جنگل کے علاقے پر قابض زمینوں کے حوالے سے ریفرنس سامنے لے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تخت پڑی اسلام آباد اور راولپنڈی کے مابین ایک نواحی جنگل ہے جس پر بحریہ ٹاؤن نے غیر قانونی قبضہ کر کے ایکشٹیشن پراجیکٹس کیئے ہوئے ہیں۔زاہد گشکوری کے مطابق چکری، اسلام آباد اور راولپنڈی کے مابین ہزاروں ایکٹر تخت پڑی ایریا پر بحریہ ٹاؤن کیجانب سے گالف سٹی پراجیکٹ بنائے گئے ہیں۔ نیب نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی اور احمد علی ریاض ملک اور دیگر کئی لوگوں کے خلاف ریفرنس فائل کیا ہے۔
اس حوالے سے صحافی زاہد گشکوری نے کہا ہے کہ اس ریفرنس سے بحریہ ٹاؤن کی کشتی مزید بھنور میں ڈوبنے والی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اس ایریا میں بحریہ ٹاؤن کے گالف سٹی اور نیو مرئ کے علاوہ ڈی ایچ اے کے ایریاز میں شامل ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس تخت پڑی جنگل کی تقریبا دو ہزار ایکٹر سے زائد اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے اور نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے یہ غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔اس سے قبل 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی نیب تحقیقات کر رہا ہے اور دیگر کیسز کے زریعے بھی ملک ریاض پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ زاہد گشکوری نے کہا ہے کہ ابھی بھی بحریہ ٹاؤن کیساتھ کہیں نہ کہیں مذاکرات جاری ہیں۔