رمضان المبارک سے قبل دالوں اور چاول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، چنے کی دال 290 روپے فی کلو سے کم ہوکر 272 روپے فی کلو ہوگئی۔
مونگ کی دال ہول سیل میں 330 روپے سے کم ہوکر 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، ٹوٹا چاول 150 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔
ملک بھر میں باسمتی چاول 250 روپے سے 275 روپے فی کلو ہول سیل میں فروخت ہو رہے ہیں، چاول کی برآمد اگر کچھ عرصہ مزید بند رہی تو قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔