وفاقی وزیر برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نےکہا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کا نام بانی پی ٹی آئی کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق امیر مقام نے خیبر پختونخوا کابینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام عمران خان کا نام سننے کو تیار نہیں ۔ سٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کس طرح گوارا کریں گے ۔
تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگانے سے گریز کرے ۔