نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہائوس میں پراسرار موت

نیب کے گریڈ 19 کے افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہائوس میں پراسرار موت واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے اعلیٰ افسر وقاص احمد خان کی لاش جی سکس فور کے گیسٹ ہائوس سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص احمد کی ڈیڈ باڈی پولی کلینک منتقل کر دی گئی ہے۔ وقاص کے کمرے کو اندر سے لاک لگا ہوا تھا اورکمرہ کل سے ہی بند تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے جسم پر بظاہر کوئی نشانات نہیں ملے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

وقاص احمد خان لاہور کے رہائشی ہیں اور اوگرا کیس کے تفتیشی افسر بھی رہ چکے ہیں۔

editor

Related Articles