سپارکو نے رمضان المبارک کے چاندکی پیدائش سے متعلق پیشگوئی کردی

سپارکو  نے رمضان المبارک کے چاندکی پیدائش سے متعلق پیشگوئی کردی

رمضان المبارک کا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا۔

سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی پانچ گھنٹے ہوگی۔ تاہم چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل ہوگا۔ 28 فروری کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ7 ڈگری ہو گا جو کہ انسانی آنکھ سےہلال نظر نہیں آئے گا۔

یوںپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میںرمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا۔شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

 

 

مزید پڑھیں: کل ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

دوسری جانب ماہرین فلکیات کے مطابق 2030ء میں ایک ہی سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آئیگا۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق ایسا واقعہ ہر 33 سال بعد پیش آتا ہے۔ اس کی وجہ قمری سال کا شمسی سال سے تقریباً 11 سے 12 دن کم ہونا ہے۔

دبئی سے تعلق رکھنے والے فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری نے بتایا کہ قمری مہینے ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھتے ہیں، جس کی وجہ سے 2030ء میں پہلا رمضان 4 جنوری کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا رمضان 26 دسمبر کو آئے گا۔ اس طرح مسلمان ایک ہی عیسوی سال میں مجموعی طور پر 36 روزے رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایسا آخری بار 1997ء میں ہوا تھا جب ایک ہی سال میں دو رمضان المبارک آئے تھے۔ 2030ء کے بعد یہ نایاب موقع دوبارہ 2063ء سے پہلے پیش نہیں آئے گا۔ یہ واقعہ نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ فلکیاتی دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بھی ایک خاص موقع ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *