عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹوں میں بھی دکھائی دینے لگے، فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کم ہوکر فی تولہ 3 لاکھ 6 ہزار300 روپے پر آگئی۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت 36 روپے کم ہوکر 3314 روپے پر آگئی۔