حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات 5 روپے 31 پیسے تک سستی کر دی گئیں۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 31 پیسے سستا کر دیا گیا۔ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقررکر دی گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کی کمی کی گئی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے مقررکی گئی۔
وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔