ہنڈا سی ڈی 70 اور ہنڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی آفر

ہنڈا سی ڈی 70 اور ہنڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی آفر

بینک الفلاح کے ایس بی ایس انسٹالمنٹ پلان کے ساتھ 2025 میں بآسانی نئی ہونڈا موٹرسائیکل حاصل کریں۔

بینک الفلاح کی آفر کے تحت اب آپ ہونڈا CD70 اور ہونڈا CG125 بغیر کسی مارک اپ کے قسطوں پر لے سکتے ہیں۔ اس آفر کے تحت آپ 3 ماہ سے لے کر 36 ماہ تک کی آسان اقساط میں اپنی موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں۔

ہونڈا CD70 کی قیمت 157,900 روپے جبکہ ہونڈا CG125 کی قیمت 234,900 روپے مقرر ہے۔ 12 ماہ کی قسط کے حساب سے ہونڈا CD70 کی ماہانہ ادائیگی 16,081 روپے جبکہ ہونڈا CG125 کی ماہانہ ادائیگی 23,922 روپے ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاک سوزوکی نے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسی طرح ہونڈاسی ڈی کی 18 ماہ کی اقساط 11,696 روپے، 24 ماہ کی 9,506 روپے اور 36 ماہ کی 7,319 روپے ہوگی۔ اسی طرح ہونڈا CG125 کی 18 ماہ کی 17,399 روپے، 24 ماہ کی 14,141 روپے اور 36 ماہ کی 10,888 روپے ہوگی۔

تمام قسطوں پر 0% مارک اپ لاگو ہوگا البتہ ایک معمولی پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور اسٹاک کی دستیابی کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈیلیوری دی جائے گی۔

اگر آپ اپنی ہونڈا موٹر سائیکل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی بکنگ کے لیے 021-111-225-111 پر کال کریں یا مزید تفصیلات کے لیے بینک الفلاح کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *