ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تین ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت تین لاکھ 7ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 571 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 31 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 3400 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 28ڈالر کا اضافہ ہوا، فی اونس قیمت 2921 ڈالر ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا مزید اضافہ ہوا، اس طرح ڈالر 279 روپے 96 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 281 روپے 47 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔