پشاور میں وٹس ایپ گروپ سے ہٹانے پر گروپ ایڈمن کو قتل کر دیا گیا

پشاور میں وٹس ایپ گروپ سے ہٹانے پر گروپ ایڈمن کو قتل کر دیا گیا

پشاور میں دو افراد نے واٹس ایپ گروپ سے ہٹانے پر گروپ ایڈمن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی سفید سنگ میں ملزمان نے واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر گروپ ایڈمن کو قتل کردیا۔ مقتول کے بھائی ہمایوں کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ملزمان اشفاق اور اسحاق نے طیش میں آکر گروپ کے ایڈمن مشتاق کو قتل کر دیا۔ ہمایوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپ سے نکالنےپر جھگڑا ہو اتھا اور راضی نامہ کرنے کیلئے دونوں ملزمان کے پاس جارہے تھے کہ ملزمان نے راستے میں ہم پر فائرنگ کی۔

پولیس نے مقتول کے بھائی ہمایوں خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال متقل کر دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *