حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، خواجہ آصف

حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور حکومت اسے یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مادر وطن میں رہنے والے ہر شہری کو بلاامتیاز مساوی حیثیت اور حقوق حاصل ہیں، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا مسلک سے تعلق رکھتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے پر نوٹس لے لیا

وزیر دفاع نے کہا کہ ایک قوم اپنی اقلیتی برادریوں کے ساتھ رواداری اور برتاؤ کے لئے جانی جاتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو

پاکستان کے مساوی شہری ہونے کے ناطے اقلیتوں کے تحفظ اور اقلیتی کارڈ اسکیم کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک، اس کے دفاع، یکجہتی اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور انضمام ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سولر صارفین کے لیے بری خبر، نیٹ میٹرنگ کے نرخوں میں کمی کا امکان

قبل ازیں پنجاب کے اقلیتی امور کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اقلیتی برادریوں کے تحفظ اور راحت کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *