تحریکِ انصاف میں مفادات کیلئے گروپنگ جاری، پارٹی میں ہر بندہ باس بننے کے چکر میں: شیر افضل مروت

تحریکِ انصاف میں مفادات کیلئے گروپنگ جاری، پارٹی میں ہر بندہ باس بننے کے چکر میں: شیر افضل مروت

سینئر سیاستدان شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اپنےمفادات کےحصول کیلئے تحریکِ انصاف میں کچھ گروپ بنےہوئےہیں اورپارٹی کےاندرہربندہ باس بننےکےچکرمیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں غیریقینی صورتحال ہےکسی کاعہدہ محفوظ نہیں۔ علی امین گنڈاپورکےبغیرپارٹی میں کوئی رہنمااحتجاج کولیڈنہیں کرسکتا۔ جنیداکبرخان بانی پی ٹی آئی کےوفادارساتھی ہیں۔ نہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےپورےپاکستان سےلوگوں کونکلناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صرف پختونخوا کی حدتک نہیں پنجاب،سندھ اوربلوچستان کولچک دکھاناہوگی۔ گالم گلوچ کےعلاوہ سوشل میڈیاکامثبت استعمال بھی ہوسکتاہے۔ آئین وقانون کی بالادستی کیلئےلوگوں کی تربیت کی جاسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے شیر افضل مروت نےواضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے باہر نکلنے سے کچھ لوگوں کی دکانداری بند ہوجائے گی ۔ 2018کی نسبت 2024کے الیکشن میں دھاندلی کافی زیادہ ہوئی۔ 2024کے الیکشن میں قانون کے ساتھ مذاق کیا گیا۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ہمارے پاس حل ہوتا تو ہم دہشت گردی پر قابو پا لیتے، 24 سال ہوگئے ہیں،7 لاکھ کی فوج رکھنے کے باوجود بھی ہم دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں ٹرین کا واقعہ پیش آیا، کل کو ایسے مزید واقعات رونما ہوسکتے ہیں، لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ایسی چیزوں سے کراہت آتی ہے، شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوان بھی ہمارے بچے ہیں، ہمیں پاکستان کے ہرعلاقے کے لوگوں کو ان کا حق دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے سے پیٹرول اور گیس نکلتا ہے، سالانہ 14ارب سے زائد روپے قومی خزانہ میں جا رہے ہیں، ہمیں کچھ بھی نہیں مل رہا، وسائل پر حق نہ ملنے پر لوگوں میں احساس محرومی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں ہر علاقے کےعوام کو ان کا حق دینا ہے، مجھےعہدے سے ہٹانے کی کوئی وجہ ہے ہی نہیں، میرے بڑے حساب ان کی طرف نکلتے ہیں، 9 مئی کے بعد ہم نے جلسے کیے، یہ جلسے نہیں کرسکتے تھے۔

سینئر سیاستداں نے کہا کہ تمام ایم این ایز کو بانی کا حکم تھا کہ اسٹیج پر جانا ہے، میں بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اسٹیج پر گیا تھا، میرے نام کے نعرے لگے، اس پر انہیں تکلیف ہے، میں نے بڑی تکالیف اٹھائیں، جیلوں میں گیا، میرے گائوں کے گھر کو گرا دیا گیا، خیبر سے سندھ تک ہم نے جلسے کئے۔

بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہے لیکن یہ کہنا کہ میں کونسلر نہیں بنا سکتا غلط ہے۔ بانی پی ٹی آئی یا اس کے امیدوار کے خلاف کبھی الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سیاست میں مجھے شہرت بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ملی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *