محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، جہاں آج بھی درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم انہوں نے کراچی کے رہائشیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ شہر میں کل سے موسم بہتر ہونے کے واضح اشارے ہیں۔