انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز میں تحریک انصاف کے 209 کار کنان کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پرانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دیگر گرفتار 615 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر ریکارڈ طلب کرلیا۔واضح رہے کہ را ولپنڈی بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف 24 اور 26 نومبراحتجاج کے 29 کیسز درج ہیں۔
ضمانتیں ملنے کے فوری بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جہلم، اٹک اور اڈیالہ جیل سے رہائی کا آغار کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ عدالت نے چوبیس اور 26 نومبر احتجاج کیسز میں ضمانت پانے والے پی ٹی آئی کے 209 کارکنوں کو 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔