Skip to content
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کے فی تولہ ریٹ میں مزید 1800 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دس گرام سونے کے دام 1543 روپے بڑھنے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے کی سطح پر آ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ مزید 12 ڈالر بڑھ گئے جس کے بعد فی اونس سونا 3050 ڈالرہو گیا۔