حسن نواز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

حسن نواز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

حسن نواز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری اور پانچویں میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن نواز نے صفر پر آئوٹ ہو کر ایک سیریز میں تین بار صفر پر آئوٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا۔

آخری ٹی20 : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکت دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی

اوپنر بلے باز پہلے اور دوسرے میچ میں صفر پر آئوٹ ہوئے، تیسرے میچ میں تیز ترین سنچری بنائی اور چوتھے میچ میں صرف ایک رنز بنا سکے، آخری اور پانچویں میچ میں ایک بار پھر صفر پر آئوٹ ہوئے۔

بطور اوپنر بلے باز ایک ہی سیریز میں تین بار آئوٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے، ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی اوپنرز میں سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے والوں میں حسن نواز تین بار صفر پر آئوٹ ہو کر پہلے نمبر پر آ گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *