عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر عید الفطرکی تعطیلات کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔

نجی ٹی وی میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملا ،ان کو تمام باتوں کا بخوبی علم ہے بانی پارٹی نے مجھے کہا کہ تم نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے: اسلم غوری

ان کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ عدالتوں کے احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان سےملاقاتیں اہم ہیں ناکہ پریس کانفرنس، میرے بارےجو بھی کچھ کہا جا رہا ہے وہ غیر اہم ہے۔

میرے خلاف وہ بات کر رہے ہیں جن کا اس سے قبل بھی پارٹی میں کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سڑکوں پرآئیں، لیکن مجبور کیا گیا تو ضرور آئیں گے۔ اتحادیوں سے مشاورت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور ارباب شیر علی جنرل سیکرٹری مقرر

وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ ہوگا، جو بھی مولانا فضل الرحمان کے خلاف غلط بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے مشن کو نقصان پہنچا رہا ہے، میںپارٹی سے کسی کو نہیں نکالتا، یہ فیصلے عمران خان کے ہوتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *