سربراہ ن لیگ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لندن کا اعلان

سربراہ ن لیگ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لندن کا اعلان

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے برطانیہ کے دورے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ کے دونوں رہنما اگلے ہفتے لندن کا دورہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف خاندان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف آئندہ ہفتے لندن روانہ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا جائے گا جو 2 ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دورے میں سیاسی مصروفیات بھی شامل ہوں گی۔ توقع ہے کہ نواز شریف لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے، جہاں یورپ اور بیرون ملک سے پارٹی کارکنان جمع ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ دورے پر جائیں گی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے سرکاری دورے کے بعد لندن میں سربراہ ن لیگ میاں شہباز شریف کے ہمراہ شامل ہوں گے۔ لندن میں قیام کے دوران شریف خاندان کے سینیئر افراد سے اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *