عمران خان کی پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا۔ عمران خان نے عالیہ حمزہ پر بھر پور اعتما کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہیں اور وہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہیں یا کوئی ذمہ داری دینا چاہیں دے سکتی ہیں۔
عمران خان نے عالیہ حمزہ کی ذمہ داری سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کوعمران خان نے سپورٹ کیا۔