عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان سمیت صاحبزادہ حامد رضا، خاتون رہنما عالیہ حمزہ اور رکن قومی اسمبلی شفقت اعوان کواڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پتھرائو بھی کیا گیا۔ عمران خان کی تینوں بنہیں خود پولیس کی وین میں جاکر بیٹھ گئیں۔ صاحبزاہ حامد رضا نے بھی خود ہی اپنی گرفتاری دیدی۔ پولیس کی جانب سے عالیہ حمزہ اور حمزہ شفقت سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان چھڑپ ہوئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا جس کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتارکرنے کا عمل شروع کیا اور متعدد کارکنان گرفتار کر لیا۔
بعدازاں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی یقین دہانی پر گرفتار کارکنوں کوچھوڑ دیا گیا جبکہ کارکنوں کی جانب سے پتھراو کا سلسلہ بھی رک گیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہے اور مسلسل عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف وزری ہورہی ہے۔