وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کیلئے فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کو آسان تر بنانے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی میں خصوصی اجلاس منعقد ہو ا جس میں آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیف منسٹر پنجاب نے کاروبار فنانس کے لیے ضرورت کے تحت قرضہ دینے کا حکم دے دیا ۔ انہوں نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کر نیوالے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرض حاصل کرنے والوں میں ٹرانسپورٹ، فارماسیوٹیکل چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد شامل ہیں۔ کاروبار فنانس کے لیے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض درخواستیں منظور کی گئیں۔
کاروبار فنانس اورکاروبار ریکارڈ کے ذریعے 34ہزار کاروباری افراد کیلئے لون کا اجرا ء کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم د ے دیا۔