اعظم سواتی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا دعویٰ، سلمان اکرم راجہ نے لاعلمی ظاہر کر دی

اعظم سواتی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا دعویٰ، سلمان اکرم راجہ نے لاعلمی ظاہر کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دعویٰ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا میرے علم میں نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات نہیں ہوتی تب تک مذاکرات کی تصدیق یا ترید نہیں کرسکتے۔

آرمی چیف سے اعظم سواتی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اینکر پرسن عدنان حیدر

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات اسی لئے نہیں ہونے دی جارہی تاکہ ابہام برقرار رہے، ملاقات کے بعد پتا چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کا کہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات ہوگی تو صورت حال واضح ہو گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اب بھی مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو انہیں پی ٹی آئی کے بانی کی آشیرباد حاصل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *