انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ۔
پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کوکوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان منتخب کر دیا گیا ہے ، ٹیم میں 4ممالک کی کھلاڑی شامل ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثنا پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ کے دوران ایک اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آئیں جنہوں نے نہ صرف بیٹنگ میں رنز بنائے بلکہ با ؤنگ کے شعبے میں اہم موقع پر ٹیم کیلئے وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ فاطمہ ثنا نے نہ صرف بطور کپتان بروقت فیصلے لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ٹورنامنٹ میں ان کی بطور آل راؤنڈر کارکردگی بھی شاندار رہی، انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 103 رنز بنائے اور 12 وکٹیں اپنے نام کیں ۔ پاکستان کی منیبہ علی، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔
ان کے علاوہ بنگلہ دیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، عالیہ علین اور شنیل ہنری ٹیم میں شامل ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر بھی ٹیم کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ بنگلہ دیش کی رابعہ خان ریزرو پلیئر ہوں گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر لاہور میں منعقد ہوا، جس کے کوالیفائر میں پاکستان ویمن ٹیم ناقابل شکست رہی ۔