پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے

پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے

پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے، امریکا نے بھارت سے پہلگام واقعے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا کہہ دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور توقع کرتا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا تمام ٹیرف ختم کرکے تنازع کو بات چیت سے حل کرے؛ چین

پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے لیے دعاگو ہیں جنہوں نے اس واقعے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کرتے ہیں۔

جب ان سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے ممکنہ کردار سے متعلق سوال کیا گیا، تو ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال پر مزید کچھ نہیں کہیں گی کیونکہ ’’صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو پہلے ہی اس معاملے پر اپنا مؤقف دے چکے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں کی طرف سے اس ضمن میں موقف واضح کیا جا چکا ہے، اس لیے وہ ذاتی طور پر اس پر مزید بات نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کا ردعمل بھارت کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف عالمی مؤقف کا عکاس ہے، تاہم پاکستان کے کردار پر خاموشی خطے میں واشنگٹن کے توازن برقرار رکھنے کی پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *