دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13.045 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.505 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک بھیجا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.045 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں دبئی سے ترسیلات زر کا حجم 3.985 ارب ڈالر رہا تھا۔
پاکستان کی معاشی صورتِحال میں مزید بہتری، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں خوشگوار انکشافات