پہلگام حملہ، سیاحوں پر فائرنگ کی پہلی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی

پہلگام حملہ، سیاحوں پر فائرنگ کی پہلی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی

پہلگام میں دہشتگرد حملے کی پہلی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سیاح جو کہ بیساران وادی کے اوپر زپ لائن کی سواری کر رہا تھا اور اس دوران وہ ویڈیو بھی بنا تا رہا ، ویڈیو میں فائرنگ کی آواز وادی میں گونجتی ہوئی سنائی دے رہی ہے جبکہ سیاح اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاگتے ہوئے کچھ سیاحوں کو گولیاں لگیں اور وہ زمین پر گر پڑتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ظاہر ہوتا ہےکہ حملے کے وقت وادی میں کس قدر دہشت پھیلی ہوئی تھی تاہم ویڈیو بنانے والاشخص اس صورتحال سے مکمل طور پر انجان نظر آرہا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص کا نام رشی بھٹ ہے جو کہ بھارتی شہر گجرات کا رہنے والاہے۔ رشی بھٹ نے بھارتی ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ پہلگام انجوائے کرنے گئے تھے۔ مجھے نہیں پتہ یہ ویڈیو کیسے وائرل ہوئی ہے تاہم احمد آباد جاکر مجھے احساس ہوا کہ مجھے زپ لائن پر سوار کرنیوالاشخص دوسرے لوگوں کو زپ لائن پر سوار کرواتے ہوئے خاموش تھالیکن جب مجھے زپ لائن پر سوار کیا تو وہ اللہ اکبر کہتا اور ارد گرد دیکھتا رہا۔

تاہم رشی بھٹ نے نہیں بتایا کہ ویڈیو بناتے ہوئے اسے گولیوں کی بوچھاڑ کی آوازیں آئیں لیکن وہ تمام تر صورتحال سے انجان کیسے رہا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونیوالے حملے میں 26 سیاح ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *