ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹیمپرمنٹ وزیر اعظم والا نہیں ہے اور یہ ان کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کے گاندھی بنیں اور نہرو نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان بنایا یا اس میں کردار ادا کیا وہ تو بیچارے لالو کھیت، گولیمار اور ایسے علاقوں میں رہ رہے ہیں جبکہ جو اسمبلی میں موجود ہیں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔