سی ایس ایس امتحان کے نتائج کا اعلان، 395 امیدوار کامیاب

سی ایس ایس امتحان کے نتائج کا اعلان، 395 امیدوار کامیاب

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 23,100 درخواست دہندگان میں سے 15,602 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی اور صرف 395 نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کی شرح 2.53 فیصد رہی ہے۔

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری امتحانی نتائج کے مطابق کامیاب امیدوار اب اگلے مراحل میں جائیں گے، جس میں نفسیاتی، طبی تشخیص اور انٹرویو شامل ہیں۔ سی ایس ایس کا امتحان پاکستان کی سول سروسز کا گیٹ وے سمجھا جاتا ہے جو نہ صرف تعلیمی کارکردگی بلکہ ذہنی صلاحیت، ارتقائی سوچ اور مستعدی کا بھی تقاضا کرتا ہے۔

سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحانات کا مکمل نتیجہ ’ایف پی ایس سی‘ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے ایف پی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ چیک کریں۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا ہے اور ٹاپ اسکوررز میں عائشہ جاوید (رول نمبر 000234)، محمد حذیفہ اورنگزیب مغل (000617)، ملک حمزہ محمود (000645) اور مقدس بی بی (000904 شامل ہیں۔

دیگر اہم ناموں میں سعود عالم (001172)، اسامہ صابر (001405)، آمنہ شفیق (001647)، عرشیہ نور بخاری (001709)، بلال شاہد (001782) اور حرا اکرم (001922) شامل ہیں۔

کامیاب ہونے والوں میں جنید جان (001989)، نمرہ خالق (002525)، سید علی گیلانی (002830)، تراب مصطفی (002888)، اعتزاز احمد (002982) اور محمد فاران بھی (003214 شامل ہیں۔

اس فہرست میں ثمینہ اختر (003380)، شرجیل نواز (003396)، تہریم عمران (003441)، انعم یار خان (003540) اور حسن علی محسود (003685) بھی کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

فہرست میں صدام حسین (004164)، انعم اشرف (004685)، ارج فاروق (004765)، عروز آفتاب (004775)، عاطف عزیز (004867)، عائشہ رامے (004923) اور بشریٰ ابراہیم (004988) بھی شامل ہیں، جنہوں نے پاکستان کے سب سے زیادہ مشکل مقابلے کے امتحان کے اگلے مرحلے میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *