مودی سرکار کی خاموشی ، بھارتی میڈیا نے اہم سوالات پوچھ لیے

مودی سرکار کی خاموشی ، بھارتی میڈیا نے اہم سوالات پوچھ لیے

پہلگام فالس فلیگ، مودی سرکار کی خاموشی ، بھارتی میڈیا نے اہم سوالات پوچھ لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد تاحال مودی سرکار خاموش مگر پروپیگنڈا جاری ہے، پہلگام حملے کے بعد بھارتی عوام کی جانب سے بی جے پی سے کڑے سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا نے مودی حکومت سے سوالات پوچھے کہ پہلگام حملے کے بعد تاحال مودی حکومت خاموش کیوں؟ جدید اسلحہ سے لیس دہشتگرد کیسے پہلگام پہنچ گئے؟

پاک فوج نے پہلگام واقعے کے پاکستان پر الزامات مسترد کر دیے، دوٹو ک پیغام

 پہلگام حملہ کرنے والے دہشتگرد کیسے 200 کلومیٹر تک ہمارے علاقے تک گئے؟ بھارتی میڈیا نے مزید پوچھا کہ بھارتی فوج کی اتنی بری انٹیلیجنس ناکامی کیسے ہوئی؟

پہلگام میں موجود ہزاروں سیاحوں کیلئے مناسب سکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں کیا گیا؟ بھارتی میڈیا نے مودی سرکار سے مزید سوال کیا کہ پہلگام کے اتنے بڑے واقعہ کے بعد اب تک کسی کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟

بھارتی میڈیا نے کہا کہ بھارت کے عوام کو پہلگام پر اٹھتے سوالات کا جواب چاہئے خاموشی نہیں، سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارتی عوام اور میڈیا کے سوالات جائز ہیں اور مودی کو ان کا جواب دینا ہوگا۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ در حقیقت پہلگام فالس فلیگ حملے کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *