پاکستان کا ابدالی میزائل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا ابدالی میزائل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ویپن سسٹم ’میزائل ابدالی ‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس نے کامیابی کے ساتھ 450 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ، میزائل کو ایکس انڈس سے لانچ کیا گیا۔ اس لانچ کا مقصد پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کرنا تھا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے دفاعی اداروں نے زمین سے زمین تک مار کرنے والی ویپن سسٹم ’میزائل ابدالی‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس نے 450 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تربیتی تجربے کے دوران کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینیئر حکام کے علاوہ پاکستان کی اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینیئرز نے بھی شرکت کی۔

صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے تجریہ میں شریک اداروں اور اعلیٰ فوجی افسران ، سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تاکہ قابل اعتماد کم از کم ڈیٹرنس کو یقینی بنایا جاسکے اور کسی بھی جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کی حفاظت کی جاسکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *