بھارت کا بزدلانہ حملہ: اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوچکے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کا بزدلانہ حملہ: اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوچکے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں اب تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارا دشمن اتنا کم ظرف اور بزدل ہے کہ اپنے مدمقابل فوج سے لڑنے کے بجائے رات کی تاریکی میں معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔ بھارت کے اس بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شواہد دنیا کے سامنے ہیں کہ بھارت کس طرح پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ جب ہم نے ان دہشتگردوں کے خلاف زمین تنگ کی تو بھارت نے بزدلانہ حملوں کا راستہ اختیار کیا۔ یہ دہشتگردی نہیں تو اور کیا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جائے؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے برعکس اپنی جوابی کارروائی میں صرف ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔ ہم نے بزدل دشمن کی طرح معصوم شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ ہمارا ہدف صرف دشمن کی فوجی تنصیبات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا کہاں کی بہادری ہے؟ بھارت کو اس سفاکی کا حساب دینا ہوگا۔ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی جارحیت کے باعث اس وقت فضاء میں موجود 57 فلائٹس، جن میں غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں بھی شامل تھیں، خطرے سے دوچار ہو گئیں۔ بھارت نے اپنی جارحیت کے ذریعے سینکڑوں معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالا، جو بین الاقوامی قوانین اور فضائی تحفظ کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *