راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم جاری

راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم جاری

بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

راولپنڈی انتظامیہ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ شام 7سے صبح 5بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آ ؤٹ رہے گا، حکم نامے کے مطابق تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔

پاکستان کے تمام ائیر پورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، ائیر پورٹس اتھارٹی

رہائشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ کی جانب سے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے میں شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

editor

Related Articles