بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ لاحق ہے، ان کی رہائی کے لئے درخواست دائر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہا ئی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف اُمت مسلمہ کےعظیم لیڈر ہیں اورہمیں پوری اُمید ہے انصاف ضرورملے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کو بحران سے نکال سکتے ہیں : مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف

عدالتوں سے ہمیشہ درخواست کی ہے جو لوگ کورٹس کا حکم نہیں مانتے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، ہم نے انصاف کے لئے تمام درواز وں پر دستک دی ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اجلاس میں شرکت بانی پارٹی سے ملاقات کے بعد ہی ممکن ہے، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ان سے ہدایت لینے کے لئے ہی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمیں ڈر ہے کہ جنگ کو بہانا بنا کر کوئی میزائل یا ڈرون اڈیالہ نہ آجائے اور عمران خان کو نقصان پہنچے، رہنما پی ٹی آئی

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مظالم پر ہمیشہ بانی پی ٹی آئی نے آواز اُٹھائی ہے اور مودی کو یہ بھی پتہ ہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، مودی جیسے شخص سے کچھ بھی توقع کرنا بیوقوفی ہے۔

بعدازاں صوبائی وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پے رول پر رہائی کے لیےرخواست دائر کی ، علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کرنے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:یہ سوچنا بھی نہیں چاہیئے کہ حملہ ہوگا اور پاکستان جواب نہیں دے گا، پاکستانی سفیر رضوان سعید

علی امین گنڈا پور نے سردارلطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی پیرول پر رہائی یقینی بنائی جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *