عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹی خبروں کوبے نقاب کردیا

عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹی خبروں کوبے نقاب کردیا

عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پھیلائے گئے گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹی ویڈیوز کو فیکٹ چیک کے ذریعے بے نقاب کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران دانستہ طور پر جھوٹ پر مبنی ویڈیوز اور بیانات کو پھیلانے کی کوشش کی۔

ڈی ڈبلیو نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر سیالکوٹ پر حملے کے دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو درحقیقت ممبئی میں ایک ماہ قبل گیس سلنڈر دھماکے کی ہے، جسے جھوٹے دعوے کے ساتھ پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

ڈی ڈبلیو نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ جعلی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں ان کے اصل الفاظ کو اے آئی کی مدد سے تبدیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا جوابی وار، عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کردی

رپورٹ کے مطابق ایک اور ویڈیو جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی جارحیت کی حمایت کی ہے دراصل مصنوعی ذہانت اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو ہے اور سابق صدر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

ڈی ڈبلیو نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی فیک  ویڈیوز عوام کو اشتعال دلا سکتی ہیں اس لیے ایسی کسی بھی معلومات کو شیئر کرنے سے قبل فیکٹ چیک بے حد ضروری ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ سے گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹے دعوے پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا ہے، مگر بین الاقوامی میڈیا اب ان دعووں کو بے نقاب کر رہا ہے، جس سے بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *