عیدالاضحیٰ کب ہو سکتی ہے؟، تاریخ سامنے آگئی

عیدالاضحیٰ کب ہو سکتی ہے؟، تاریخ سامنے آگئی

عید الاضحی ٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان 27 مئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ عیدالاضحیٰ 6 یا 7 جون کو ہو گی۔

وزارت مذہبی امور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دریں اثنا وزارت مذہبی امور کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

اگر ذوالحجہ کا چاند 27 مئی کو نظر آتا ہے تو عید الاضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی تاہم اگر اس دن چاند نظر نہ آیا تو عید 7 جون کو منائی جائے گی۔

ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ چاند ممکنہ طور پر 28 مئی کو نظر آئے گا جس کی وجہ سے عید الاضحیٰ7 جون کو ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *