فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے پاس بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت ہیں، پاکستان کا مستقبل بلوچستان کے امن و استحکام سے جڑا ہے، یہاں دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا جائے گا۔
اتوار کو کوئٹہ میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی پراکسی جنگ اب ڈکی چھپی نہیں رہی، یہ ہماری قوم کی ترقی اورامن کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے پاس بھارتی مداخلت کے واضح بہت موجود ہیں، دشمن کے ناپاک عزائم ہر صورت ناکام بنائیں گے، قوم بہادربلوچ اورعوام کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج اندرونی ہو یا بیرونی ہر دشمن کو کچل دے گی۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی دشمن ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاک افواج ہر طرح کے دشمن اور خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، کیونکہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کے امن و استحکام سے جڑا ہوا ہے، ہمارے پاس دشمن کی چالوں کے واضح ثبوت موجود ہیں لیکن یاد رکھیں دشمن کی یہاں ہر چال کو ناکام بنایا جائے گا۔
جرگے کے دوران قبائلی عمائدین نے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے فیلڈ مارشل کے ہمراہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور یہاں طلبا سے خطاب بھی کیا۔