ایران کے ساتھ دوستی کا واویلا جھوٹا نکلا، بھارتی میڈیا اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگیا

ایران کے ساتھ دوستی کا واویلا جھوٹا نکلا، بھارتی میڈیا اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگیا

ایران کے ساتھ دوستی کا واویلا جھوٹا نکلا، ایک جانب بھارت ایران کے ساتھ اپنی دوستی کے دعوے کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت کا ’گودی میڈیا‘ اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے ایران پر حملے پر بھارتی میڈیا کا جشن، عالمی سطح پر شدید مذمت

جمعہ کو ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے اسے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مکمل منافی قراردیا اور ایران کے دفاع کے حق میں کھل کر بیان دیا۔

اس حوالے سے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ’ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں‘، ایران اور پاکستان فلسطین کے مسئلے پر بھی  یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ’ فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے‘۔ اس پر ایران کے سپریم لیڈر بھی کہہ چکے ہیں کہ ’ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش ہے‘۔

لیکن دوسری جانب یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ دراصل خطے میں انتشار کی بنیادی وجہ ہندوتوا اور صہیونی گٹھ جوڑ ہی ہے، بھارتی میڈیا کے ارناب گوسوامی نے ایران پر اسرائیلی حملے کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ’پہلے کس نے شروع کیا‘۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور ایران کا زائرین کے لئے بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

دوستی کے واویلا میں ادھرمختلف بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرایران دشمنی واضح نظرآ رہی ہے، سابق بھارتی میجر گورو آرِیا نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو براہِ راست ٹی وی پر غلیظ القابات دیے، اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسرائیل  بھارت دوستی کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں‘۔

بھارتی ایکس اکاؤنٹ پر اب یہ واویلا بھی سامنے آیا ہے او مسلسل لکھا جا رہا ہے کہ ’ ہم ایٹمی ایران نہیں چاہتے، اسرائیل ایران سے لڑ رہا ہے اور ہندوستان۔ پاکستان تنازع میں اسرائیل بھارت کی بھرپور حمایت کرتا ہے‘۔

یہاں جو حکمت عملی  پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت میں نظر آئی وہی حکمت عملی ایران پر اسرائیلی حملوں میں بھی دکھائی دی۔

بھارتی ایکس اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق، ’ مودی کے بھارت نے اسرائیل کو ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے کا اعتماد دیا، خاص طور پر پاکستان کے خفیہ اڈوں پر حملوں کی بنیاد پر، بھارت کی اسرائیلی حمایت ایران کے خلاف بڑا خطرہ ہے۔

ایران اگر بھارتی رویے پر خاموش رہے گا تو اس کے خطے  پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، ایران کو اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحت بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *