آپریشن ’بنیان المرصوص‘ معرکہ حق کی تاریخی کامیابی پرپاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:“دھڑکن پہ ایک ہی نام” پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری نئے ملی نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے، معرکے میں پاک فضائیہ کی بروقت اور کامیاب حکمت عملی کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ جرات، مہارت اور قربانی کی عظیم علامت ہے جو ہر لمحہ دفاع وطن کے لیے تیار ہے، پاک فضائیہ کی قابل ذکر فتح کو سراہنے والا نیا ملی نغمہ، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کا اظہار کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی واضح برتری، پاکستانی ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر نشر
بھارت کے خلاف عظیم فتح، شہدا اورغازیوں کو شاندارخراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے، ملکی دفاع کے لیے پاکستان کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور ہمیشہ رہیں گے۔
دشمن یہ یاد رکھے ’ہے خون میں شامل ملک سے وفا‘، صرف نعرہ نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کا عزم ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پاکستانی نوجوانوں نے انگریزی زبان میں ملی نغمہ جاری کیا تھا جسے بہت سراہا گیا ہے، پاکستان کے نوجوانوں نے جدید موسیقی سٹائل میں انگریزی زبان میں نغمہ جاری کیا تھا