شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور اطالوی جہاز کی مشترکہ مشق

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور اطالوی جہاز کی مشترکہ مشق

اطالوی بحریہ کے جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا نے پاک بحریہ کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق میں پاک بحریہ کے بحری جہاز اور ائیرکرافٹ بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان آپریشنل استعداد، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ مشترکہ مشق دونوں ممالک کے دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام کے عزم کی عملی مثال ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اطالوی بحریہ کا کیرئیر اسٹرائیک گروپ بھی پاکستان کے دورے پر آیا تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے بحری تعلقات کی علامت ہے۔ اطالوی بحری جہازوں کی پاکستان میں باقاعدہ آمد اس بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، آئی ایس پی آر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *