وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے مہنگائی  سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے  پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کو 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے 01 پیسہ فی لیٹر کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی کو 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 02 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر علیحدہ  سے 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر “کلائمٹ سپورٹ لیوی” بھی وصول کر رہی ہے جو عوام کے لیے اضافی مالی دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گاڑی مالکان ہوشیار ! سخت ترین قانونی شکنجہ تیار کرلیا گیا

یاد رہے کہ پیٹرول7 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اورپیٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے سے کم کرکے264 روپے 61 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 284 روپے 35 پیسے تھی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

ڈیزل بھاری ٹرانسپورٹ، ریلوے اور زرعی مشینری جیسے ٹریکٹرز اور ٹیوب ویلز میں بنیادی ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے ، اس لیے اس کی قیمتیں مہنگائی پر اثر ڈالتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ای وی ای الیکٹرک بائیکس اب بینک الفلاح سے بغیر منافع قسطوں پر دستیاب

اگرچہ قیمتوں میں کمی ہوچکی ہے مگر کرایوں میں اضافہ ہو جانے کے بعد وہ اکثر کم نہیں کیے جاتے، یہ کمی ممکنہ طور پر دو ماہ سے زائد عرصے میں پہلی بار ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر مختلف لیویز کے ذریعے تقریباً 98 روپے فی لیٹر حاصل کر رہی ہے، حالانکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح صفر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *