سینیٹر فیصل واوڈا نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آنے والے دنوں میں دوبارہ قائمہ کمیٹیوں میں شامل ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے اگرچہ کمیٹیوں سے استعفے دیے، لیکن اس کے باوجود بعض ارکان بدستور سرکاری مراعات اور سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کے احتجاجی لائحہ عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے “جمہوری ڈرامہ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کال کے باوجود کئی شہروں میں معمولات زندگی جاری رہے، جبکہ بعض رہنما خود گاڑیوں میں کنونشنز میں شریک ہوتے رہے۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایک سینیٹر کو ان کی اپنی پولیس نے احتجاج میں شرکت سے روکا، جو پارٹی کے اندرونی تضادات کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت اب کیسی ہے علیمہ خان نے سب بتا دیا۔قیادت کو نئی ہدایات
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے واوڈا نے کہا کہ آنکھ کی تکلیف کا معاملہ ابتدائی ملاقاتوں میں سامنے نہیں آیا تھا۔ انہوں نے 15 فیصد بینائی رہ جانے کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حتمی صورتحال میڈیکل رپورٹس سے ہی واضح ہو سکے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی کو اسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر حکومتی حکمت عملی بہتر ہو سکتی تھی، تاہم اب ان کا باقاعدہ علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت کے متعلق ان کے ذاتی معالج کی بھی اہم تجاویز سامنے آگئیں

