عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل ،ڈاکٹر کی ٹیم جیل سے روانہ

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل ،ڈاکٹر کی ٹیم جیل سے روانہ

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں چیک اپ مکمل ہوگیا ہے،عمران خان کا مختلف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں نے تمام ضروری آلات کے ساتھ مکمل طبی معائنہ کیا،ڈاکٹرز کی ٹیم چیک اپ کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی ،ڈاکٹرزاپنی رپورٹ مکمل کر کے حکومت کے حوالے کریں گے

ذرائع کے مطابق  ڈاکٹرز نے تقریبا ایک گھنٹہ عمران خان کا طبی معائنہ کیا ،ڈاکٹرز اپنی رپورٹ مرتب کر کے حکومت کے حوالے کریں گے ۔ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر رفاق ، ڈاکٹر  سکندر،ڈاکٹر عارف شامل تھے ۔

یا درہے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا ہے، تاہم اہل خانہ یا پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بھی رہنما جیل نہ پہنچ سکا، جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ شروع کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے معروف اسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم دوپہر ڈھائی بجے سے جیل میں موجود تھی اور پی ٹی آئی قیادت کی نمائندگی کے لیے انتظار کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل، انتظار کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی رہنما نہ پہنچ سکا، عمران خان کا طبی معائنہ شروع

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا تاکہ وہ چیک اپ کے عمل میں بطور مبصر شریک ہو سکیں، تاہم کافی انتظار کے باوجود کوئی نمائندہ جیل نہیں پہنچا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق میڈیکل ٹیم میں ہولی فیملی کے ایک ڈاکٹر اور شفا آئی اسپتال کے ڈاکٹرز کے علاوہ مختلف شعبوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر بھی شامل ہیں جو عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کر رہے ہیں۔

چیک اپ میں بلڈ پریشر، شوگر لیول، دل کی دھڑکن، آنکھوں اور دیگر طبی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا میڈیکل ٹیم کے اڈیالہ جیل پہنچنے سے قبل جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

ا دھر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بھی میڈیا کو بتایا تھا کہ مختلف اسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور سابق وزیراعظم کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات ساتھ لے کر آئی تھی ، میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا ہے۔

سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *