رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس حوالے سے کمشنرکراچی نے چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمت مقررکر دی۔
کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریٹیل قیمت فی کلو 141 روپے اور ہول سیل قیمت 138 روپے مقرر کی گئی ہے ، نئی قیمتیں آج سے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں صارفین کے لیے مناسب اور منصفانہ ہیں، اور شہر میں چینی کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ ملک کے دیگر شہروں میں قیمتوں کا فرق رہنے کی وجہ رسد اور مارکیٹ کے حالات ہیں۔
یہ اقدام عوام کو روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور اس سے شہریوں کو مناسب نرخوں پر چینی دستیاب ہوگی۔
ادھر ملک کے دیگر شہروں میں چینی کی قیمتوں میں فرق پایا جا رہا ہے، جہاں کچھ علاقوں میں فی کلو قیمت 150 سے 160 روپے تک بھی دیکھی جا رہی ہے۔