اسحاق ڈار کاازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون پر اتفاق

اسحاق ڈار کاازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون پر اتفاق

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران ازبک وزیر خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا، انہوں نے حال ہی میں اسلام آباد میں چار وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے علاقائی سفارت کاری کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بختیار سعیدوف نے پاکستان اور چین کے مشترکہ پانچ نکاتی اقدام کی بھی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، جس کا مقصد خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے، انہوں نے اس اقدام کو موجودہ حالات میں ایک مثبت اور تعمیری پیش رفت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان پر امید ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے ، اسحاق ڈار

دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ مشترکہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *