بیوہ خواتین کی معاشی سپورٹ کا انقلابی اقدام، بیوہ سپورٹ کارڈ اسکیم کا اجرا

بیوہ خواتین کی معاشی سپورٹ کا انقلابی اقدام، بیوہ سپورٹ کارڈ اسکیم کا اجرا

پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے بیوہ سپورٹ کارڈ اسکیم کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد صوبے بھر کی مستحق بیوہ خواتین کو براہِ راست مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اور ان کے بچے بہتر زندگی گزار سکیں۔

تفصیلات کے مطابق زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت نافذ ہونے والی اس اسکیم سے ہر مستحق بیوہ خاتون کو ایک لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بچوں کی تعداد کے مطابق اضافی امداد بھی فراہم کی جائے گی؛ ایک بچے کی صورت میں 25 ہزار روپے اور دو بچوں کی صورت میں 50 ہزار روپے اضافی رقم دی جائے گی۔

حکام کے مطابق اسکیم کا بنیادی مقصد بیوہ خواتین پر موجود مالی دباؤ کم کرنا اور بچوں کی خوراک، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف بیوہ خواتین کو معاشی سہارا ملے گا بلکہ وہ امدادی اداروں پر انحصار کم کر کے خود مختاری کی جانب بڑھ سکیں گی۔

زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور شفاف طریقہ کار کے تحت مستحقین کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ امداد حقیقی حق داروں تک پہنچ سکے۔ ذرائع کے مطابق بیوہ سپورٹ کارڈ اسکیم رواں ماہ کے اختتام تک باقاعدہ طور پر نافذ ہونے کی توقع ہے اور جلد ہی رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری کیا جائے گا، جس کے بعد مالی معاونت کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: خواتین 30 لاکھ کا قرض کیسے لے سکتی ہیں؟ اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

رپورٹ کے مطابق یہ اسکیم اس ماہ کے آخر تک لاگو ہونے کی توقع ہے اور مستحق خواتین کو جلد ہی رجسٹریشن اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *