پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی برقرار رکھنا بڑا چیلنج تھا جس کو حکومت نےکامیابی سے سنبھالا : خواجہ آصف

پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی برقرار رکھنا بڑا چیلنج تھا جس کو حکومت نےکامیابی سے سنبھالا : خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی برقرار رکھنا بڑا چیلنج تھا جس کو حکومت نےکامیابی سے سنبھالا ہے ۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی ایک ملک کا فیصلہ نہیں بلکہ اسرائیلی کے جنگی جنون اور مسلم دشمنی اور جارحانہ عزائم کا نتیجہ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ جن مسلم ممالک سے پٹرول نکلتا ہے یا جس کی حدود سے گزر کر دنیا تک پہنچتا ہے، اسرائیلی کے مسلمانوں کی نسل کشی کے جنون سے سب شدید متاثر ھو رہے ھیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں ایندھن کی قلت اور ہنگامی صورتحال ہے پاکستان میں سپلائی برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا ، جسےحکومت نے کامیابی سے سنبھالا اور قلت سے بچایا ، لیکن اب ایک متوازن راستہ اپنانا ضروری تھا تاکہ ملک کو بڑے معاشی بحران سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر، موٹر سائیکل سوار 2 ہزار روپے نقد کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ قیمت میں اضافہ شدید معاشی دباؤ کی وجہ سے کیاگیا ، ھمیں عوام کی مشکلات کا شدید احساس ھے، وفاق اور صوبوں نے تمام ترقیا تی اخراجات اور فوری ضرورت کے علاوہ اخرا جات کو موخر کرکے مالی وسائل تیل کی قیمتوں کی سپورٹ میں ڈالے ہیں ، جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے، عوام کو فوری ریلیف دیا جائے گا۔ انشاءاللہ

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *