شہباز شریف کے استقبال میں سعودی قیادت نے کیا خاص انتظامات کیے؟

شہباز شریف کے استقبال میں سعودی قیادت نے کیا خاص انتظامات کیے؟

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے دوران انہیں غیر معمولی وی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا جسے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی گرمجوشی کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں تبادلۂ خیال کیا اور یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جانے کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ اعلیٰ سطح کا پروٹوکول فراہم کیا گیا جس میں خصوصی قافلے (کانوائے) کا اہتمام بھی شامل تھا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے خصوصی دستے تعینات رہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مزاکرات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کب ہوگا؟اہم خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

یہ دورہ نہ صرف مذہبی اور روحانی حوالے سے اہمیت رکھتا ہے بلکہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *