ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے کیا کرنا ہوگا ؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے کیا کرنا ہوگا ؟

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں رہی۔

انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے اور اب اسے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے نہ صرف اپنی کامیابی بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

یہی نہیں بلکہ مسلسل دو شکست کے بعد سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور ساتھ ہی  پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید دشوار ہوگیا ہے ،  نیوزی لینڈ ٹیم گروپ میں آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

 سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پلس3.05 ہوگیا جبکہ پاکستان کا رن ریٹ مائنس 0.46 ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست! بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی خطرے میں پڑ گئی

پوائنٹس ٹیبل پر محدود پوائنٹس اور منفی نیٹ رن ریٹ نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی ہے،  پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی تاکہ رن ریٹ بہتر کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستانی ٹیم سری لنکا کے میچ سے قبل ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی، تاہم کرکٹ میں غیر متوقع نتائج کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے اور قومی ٹیم اب ہر اوور میں بھرپور کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *