پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شیعب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے لیے زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی چینل کے سپورٹس پروگرام میں گفتگو کے دوران شعیب ملک کا کہنا تھا کہ شاداب خان بہتر آل راونڈر ہیں، وہ جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہتر سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور مشکل حالات میں ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق نوجوان قیادت مستقبل کی ضرورت ہے اور شاداب اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔
سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی قیادت کے لیے شاداب خان کے نام پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ ٹیم کے اندرونی حلقوں اور انتظامیہ میں مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے شاداب خان کا نام زیرِ بحث ہے۔
شعیب ملک کا ماننا ہے کہ ٹیم کو جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق ایک متحرک کپتان کی ضرورت ہے، اور شاداب خان اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔ پی ایس ایل کا تجربہ: ملک نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان کی کامیاب کپتانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس دباؤ میں فیصلے کرنے کی بہترین صلاحیت ہے۔
شعیب ملک نے مزید کہا کہ شاداب خان نائب کپتان کے طور پر بھی تجربہ حاصل کر چکے ہیں اور میچ کے دوران فیصلے کرنے کی صلاحیت دکھا چکے ہیں، جس کی بنیاد پر انہیں کپتانی کی دوڑ میں سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔
کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈنوجوان قیادت کی طرف جانا چاہتا ہے تو شاداب خان ایک مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور بورڈ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ،نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا کرورلڈ کپ سے باہر کردیا، پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل